ٌدورہ پاکستان:انگلینڈ کےآل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون نےکیلئےبگ بیش لیگ چھوڑ دی

0
85

لندن:انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ اسٹون دورہ پاکستان کے لئے بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے چند روز میں اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے لیام لیونگسٹن کو اوورسیز ڈرافٹ میں منتخب کیا تھا۔میلبرن رینیگیڈز نے بھی راؤنڈر لیام لیونگسٹن کی دستبرداری کی تصدیق کردی ہے۔

بگ بیش فرنچائز میلبرن رینیگیڈز نے کہا ہے کہ لیام لیونگ اسٹون کی بین الاقوامی مصروفیات بڑھ گئی ہیں، لیام لیونگ اسٹون دسمبر میں اپنی قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ مصروف ہیں۔

میلبرن رینیگیڈز نے مزید کہا کہ ہمیں لیام لیونگ اسٹون کی عدم دستیابی پر مایوسی ہے لیکن ہم فیصلے کو سمجھنے ہیں، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے ساتھ پہلے چار میچز کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

ادھر دوسری طرف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کردی۔

کرک انفو کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو قومی ٹیم کے نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی اور آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے یارکر میں سے کسی ایک پلئیر کو منتخب کرنے کا سوال کیا؟ جس پر کیوی کپتان نے شاہین کا نام لیا،انہوں نے کہا کہ کین دونوں گیند بازوں کے یارکرز بالکل ایک جیسے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک اپنی تیز اور سوئنگ بالنگ کی وجہ سے کرکٹ کی دنیا میں کافی مشہور ہیں۔دوسری جانب قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹی20 ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے، تاہم اب انکی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

Leave a reply