ٹورزم کے ادارے کو مستقل بند نہیں‌کیا بلکہ اس میں اصلاحات‌ کی ہیں ، زلفی بخاری

0
28

ٹورزم کے ادارے کو مستقل بند نہیں‌کیا بلکہ اس میں اصلاحات‌ کی ہیں ، زلفی بخاری

باغی ٹی وی : وزیراعظم کے معاون خصوصی سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ادارے کو مستقل بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دنیا میں10فیصد جی ڈی پی ٹورازم پر ہے جب کہ پاکستان میں 3فیصد بھی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گولڈن ہینڈ شیک کا پیکج پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020سے2030 تک پالیسی اور ایکشن پلان بنایا ہے۔ پاکستان نےاپنا برینڈ بنا لیا ہے جو رواں سال لانچ کیا جائے گا۔ برانڈ کو18اپریل کو لانچ کرنا تھا لیکن کورونا کے باعث نہ کر سکے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کریں گے۔ پاکستان ڈی ایٹ ملکوں کی سیاحتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ ترکی ،ایران، قطر سمیت8ممالک کے وزرا پاکستان آئیں گے۔ن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مارکٹنگ پلین کرنے پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور 46پراپرٹیز کو تھری اور فور اسٹار ہوٹلوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ پی ٹی ڈی سی کو لاکھوں نوکریاں بنانی ہیں تو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی ہمیشہ سیاسی مقاصد کے تحت چلایا گیا اور مستقبل میں پی ٹی ڈی سی میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

Leave a reply