تھائی لینڈ،سیاح جوڑا سڑک پر سرعام "جنسی عمل”کرتے گرفتار

1 مہینہ قبل
تحریر کَردَہ
Tourist couple caught having sex in the middle of the street in Thailand

تھائی لینڈ میں ایک حیران کن واقعے نے مقامی لوگوں اور سیر و تفریح کے لیے آئے سیاحوں کو چونکا دیا، جب ایک چینی جوڑے نے دن دیہاڑے سڑک کے بیچوں بیچ کھلے عام جنسی عمل انجام دیا۔

اطلاعات کے مطابق، 67 سالہ او ژیہانگ اور 35 سالہ ان کی ساتھی لن ٹنگ ٹنگ نے پٹایا کی معروف واکنگ اسٹریٹ کے قریب ایک فٹ پاتھ پر ٹرائی پوڈ لگا کر خود کو ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے برہنہ ہو کر جنسی تعلق قائم کیا۔یہ منظر دیکھنے والے راہگیروں کو شدید حیرت اور صدمہ ہوا۔ ایک مقامی سیکیورٹی گارڈ، جس نے اس منظر کو دیکھا، فوراً پولیس کو اطلاع دی اور جوڑے کی تصاویر بھی فراہم کیں۔ تصاویر کی مدد سے پولیس نے دونوں افراد کو ان کے ہوٹل سے گرفتار کیا۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں جوڑے کو ہوٹل کی لفٹ میں شرمندگی کے ساتھ پولیس اسٹیشن لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔ پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران او ژیہانگ نے دعویٰ کیا کہ وہ پیشہ ور فوٹوگرافر ہے اور مختلف ممالک میں برہنہ فوٹوگرافی کرتا ہے۔ اس نے مزید کہا،”میں ایک فوٹوگرافر ہوں جو دنیا بھر میں سفر کرتا ہے اور مختلف مقامات پر برہنہ تصاویر لیتا ہے۔ میں نے کئی ممالک میں ایسا کیا ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ تھائی لینڈ میں عوامی جگہوں پر ایسا کرنا غیر قانونی ہے۔”

دونوں نے اپنی حرکت پر افسوس کا اظہار کیا اور تھائی عوام اور حکام سے معذرت کرتے ہوئے کہا”ہم پٹایا کے تشخص کو نقصان پہنچانے پر معذرت خواہ ہیں۔”

پولیس کرنل سونگ وُت چیوپلاکیج کے مطابق، اس جوڑے کو غیر اخلاقی حرکات پر جرمانہ کیا گیا ہے، اور اگر ان کی فحش ویڈیوز آن لائن شائع ہونے کا ثبوت ملا تو انہیں کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت 10 سال قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔پولیس کے مطابق،”عوامی فحاشی پر ہر ایک پر زیادہ سے زیادہ 5,000 باہٹ (تقریباً 149 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے، جبکہ کمپیوٹر کرائم ایکٹ کے تحت جرمانہ 100,000 باہٹ (تقریباً 2,985 امریکی ڈالر) تک ہو سکتا ہے۔”

حکام نے سیاحوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے سونگ کران فیسٹیول کے دوران تمام قوانین کی پابندی کریں، ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔

قابل ذکر ہے کہ چند دن قبل ہی ایک روسی جوڑے کو بھی پٹایا کے ساحل پر عوامی طور پر جنسی حرکات کرتے ہوئے ویڈیو میں دکھایا گیا تھا، جس پر بھی سخت عوامی ردعمل سامنے آیا تھا۔پٹایا، جو بنکاک سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، دنیا بھر میں اپنی رنگین راتوں، ساحلی تفریحات، اور نائٹ کلبز کے لیے مشہور ہے، تاہم حالیہ واقعات نے اس شہر کے بین الاقوامی تشخص پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from بین الاقوامی