ٹویوٹا اور ہنڈئی نے گاڑیوں کی پروڈکشن روک دی…. جانیے کس ملک میں

معاشی بحران سے بدحال بھارت کے آٹو سیکٹر سے بری خبریں آنے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ حالانکہ مودی حکومت نے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے کچھ اقدام کیے ہیں ۔
کارساز کمپنیوں ماروتی، ٹاٹا، ہونڈا اور مہندرا نے اپنی پیداوار کیوں بند کی
میڈیا ذرائع کے مطابق جاپان کی کارساز کمپنی ٹویوٹا اور جنوبی کوریائی کمپنی ہنڈئی نے فروخت میں کمی سے ہو رہے نقصان سے نمٹنے کے لیے بھارت میں گاڑیوں کی پیداوار روک دی ہے۔ معاشی بحران کے بعد ان کمپنیوں کو اپنے کئی یونٹ بند رکھنے پڑ رہے ہیں۔کارکنان کی چھانٹی کا عمل بھی جاری ہے۔

ٹویوٹا نے 13 اگست کو ملازین کو نوٹس کے ذریعے بتایا کہ بازار میں گاڑیوں کی کم ہوتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے کمپنی بنگلور پلانٹ میں تقریباً پانچ دن پروڈکشن نہیں کرے گی۔ کمپنی کے پاس ابھی اسٹاک میں 7000 گاڑیاں ہیں۔

ٹویوٹا کی ہندوستانی یونٹ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این راجہ نے بتایا کہ اسٹاک بڑھنے سے روکنے کے لیے اگست میں پانچ دن پروڈکشن نہیں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کوریائی کمپنی ہنڈئی نے بھی 9 اگست کو ملازمین کو ایک میمو جاری کرکے اگست کے مہینے میں کئی دن تک پیداواری یونٹ بند رہنے کی اطلاع دی ہے۔

یاد رہے کہ ملک کی ابتر معاشی حالت کے سبب آٹو سیکٹر میں تشویشناک حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بھارت میں کار اور بائیک کی فروخت گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.