ٹیوٹا موٹرزکرپشن کیس، نیب نے 15 کروڑ مالیت کی گاڑیاں کس کو دیں؟ اہم خبر

0
40

ٹیوٹا موٹرزکرپشن کیس، نیب نے 15 کروڑ مالیت کی گاڑیاں کس کو دیں؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرپٹ عناصر کیخلاف نیب کے اقدامات اور ان سے وصولیوں میں تیزی سامنے آئی ہے،نیب لاہور میں ٹیوٹا گوجرانوالہ موٹرز کرپشن کیس میں ملزمان سے برآمد نئی گاڑیوں کی متاثرین میں تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں نیب لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان نے مہمان خصوصی جبکہ دیگر سینئر افسران اور متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب کے زریعے عوام سے زیرو میٹر گاڑیوں کی فراہمی کے نام پہ لوٹ مار کرنیوالے ملزمان سے برآمد کروڑوں روپے مالیت کی نئی گاڑیوں کی اصل مالکان کو منتقلی کا آغاز کر دیا گیا.

نیب کی بڑی کاروائی ، ٹیوٹا موٹرز گوجرانوالہ کے مرکزی مالکان گرفتار

نیب لاہور کے مطابق پہلے مرحلے میں نیب لاہور کیجانب سے 52 گاڑیوں کی ملکیت کے کاغزات مالکان کے حوالے کئے گئے،متاثرین کے حوالے کی گئی کاروں کی مالیت 15 کروڑ سے زائد ہے،ٹویوٹا موٹرز کیس میں مجموعی طور پر 700 متاثرین اپنے نقصانات کے ازالے کیلئے نیب لاہور کو درخواستیں جمع کرواچکے ، ملزمان کیخلاف تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان کی جانب سے 2006 میں گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کے نام سے خطیر رقوم کی وصولی شروع کی گئ،لزمان عوام کو بھاری منافع کا لالچ دیتے ہوئے نئی کار کی مکمل قیمت کے برابر رقم بطور انویسٹمنٹ وصول کرتے رہے.

آزادی مارچ، پہلی بڑی گرفتاری …جے یو آئی رہنما ضمانتیں کروانے پر مجبور

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

نیب لاہور کی تفتیشی ٹیم نے رواں سال ستمبر میں مرکزی ملزمان جاوید مظفر اور ملک عثمان کی گرفتاری عمل میں لائی،نیب لاہور کے افسران محنت و لگن سے تمام کرپشن کے مقدمات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں،لاہور: ملک و قوم کی لوٹی گئی دولت کی ملزمان سے واپسی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں،گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران کرپٹ عناصر سے 51 ارب بلواسطہ جبکہ ساڑھے 6 ارب پلی بارگین کے زریعے وصول کرتے ہوتے حکومتی خزانے اور متاثرین کو واپس لوٹائے ہیں.

Leave a reply