لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا معیشت کے لیے خطرناک ہے-
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریکٹر اور زرعی آلات بنانے والے یونٹس بند ہونا معیشت کے لیے خطرناک ہے جبکہ تاریخی مہنگائی میں ان یونٹس کے بند ہونے سے مہنگائی میں مزید شدت آئے گی ملک کی زراعت اور کسان متاثر ہوں گے جس کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو گا اور یہ عمران خان کی لائی ترقی کے بھیانک ثمرات ہیں۔
کورونا وبا: مزید 7 افراد جاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 2 سال سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے اور اگر ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی 2 سال سے کیوں بند ہے؟ اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ری فنڈ نہ ہونا عمران خان کے دعوؤں کی نفی ہے جبکہ ملک میں ٹریکٹر کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک کی فوڈ سکیورٹی متاثر ہو گی۔
واہ کیا خوب کہا شہبازگل نے اورسچ کہا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ زراعت متاثر ہونے سے خوراک کی قلت اور قیمت دونوں میں اضافہ ہو گا ملک میں مہنگائی مزید بڑھے گی جو پہلے ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے دیہاتوں میں مہنگائی شہروں سے زیادہ ہے پیداواری یونٹس سمیت دیگر کو فی الفور سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔