تاجر ایک بار پھر ملک گیر ہڑتال کریں گے

0
34

آل پاکستان انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں حکومت مخالف احتجاج کریں گے اور پورے پاکستان میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ،
تحریک انصاف کی حکومت نے آتے ہی پورے پاکستان کے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اصلاحات متعارف کروائیں جنہیں انجمن تاجراں نے مکمل طور پر رد کر دیا ، مالی سال 2019-20 کے بجٹ پیشی سے لیکر اب تک حکومت اور تاجروں کے درمیان مسائل کو حل کرنے کو لیکر مذاکرات چل رہے تھے جو بغیر کسی نتیجے کے حتم ہو گئے ، تاجروں اور ایف بی آر کے درمیان جو بنیادی چیزیں اختلاف کا باعث بن رہی ہیں ان میں فکسڈ ٹیکس کا نظام ، شناختی کارڈ کی شرط اور کاروبار کے لخاط سے ٹیکس کی ادائیگی جیسے معاملات شامل ہیں،
انجمن تاجراں کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے نمائندگان سے ہماری آخری میٹنگ 4 دن پہلے ہوئی اور وہ ہمارے مسائل کو سننے اور حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے ، ایسی صورتحال میں ہمارے پاس آخری راستہ صرف احتجاج کا بچتا ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہم شناختی کارڈ کی شرط کو لیکر مذاکرات کر رہے ہیں تو دوسری طرف حکومت نے شناختی کارڈ کی شرط کاروبار کیلئے لازم قرار دے کاروائیاں بھی شروع کر دی ہیں،

Leave a reply