ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال

ڈیرہ غازیخان ۔ بین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی
شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ، محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔کمشنر
باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازی خان بارش کی وجہ سے راکھی گاج نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ بلاک ہونے پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اکرام ملک کے حکم پر ایس ایچ او حافظ یوسف اپنی فورس سمیت بروقت موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مددآپ کے تحت روڈ کلیئر کرانا شروع کرادیا ،


اس دوران کمشنر ڈیرہ غازیخان نے بھی لینڈسلائنڈنگ سے بین الصوبائی شاہراہ این 70 بند ہونے کافوری نوٹس لیااور بارڈر ملٹری پولیس کی بھاری نفری دونوں سائیڈ پر تعینات کرائی اور این ایچ اے کی بھاری مشینری سے پتھر اور مٹی کو ہٹادیا گیا، بھاری مشینری کے ذریعے روڈ کلیئر کرادیا گیابین الصوبائی شاہراہ این 70 پر ٹریفک کی روانی بحال کرادی گئی۔کمشنر عثمان انورنے کہاکہ وزیر اعلی میاں محمد حمزہ شہباز شریف کی ہدایت پر مسافروں کی آسانی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہوں نے مزیدکہاکہ شہری بھی برسات میں احتیاط کریں ،

محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ ہفتے بھی راکھی گاج کے قریب نیلی مٹی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے تین دن تک بین الصوبائی شاہراہ بند رہی اور مسافروں اورڈرائیوروں کو کافی مشکلات سامناکرناپڑاتھا اُس دوران گاڑیوں کے فیول بھی ختم ہوگئے تھے اور روڈکلیئرکراتے ہوئے بی ایم پی کمانڈنٹ کی گاڑی بھی لینڈسلائنڈنگ کی زد میں آگئی تھی تاہم وہ خود محفوظ رہے تھے، اُس وقت بھی بارڈرملٹری پولیس نے اپنے کمانڈنٹ کے حکم پرروڈکلیئرکرایااورمسافروں کیلئے کھانے پینے کاانتظام بھی کیا تھا۔

Leave a reply