ٹریفک پولیس حافظ آباد کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

0
46

حافظ آباد (سید ظہیر عباس شاہ)ٹریفک پولیس حافظ آباد کا اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔اوور لوڈنگ پر 50 گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔
25 اوور لوڈ ہائی ایس سے اضافی سیٹیں بھی اتار دی گئی۔

کم عمر ڈرائیوروں اور اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس حافظ آباد وسیم اختر کی کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی شروع ڈی ایس پی ٹریفک پولیس وسیم اختر کا حافظ آباد کے شہریوں کو ایک اہم پیغام دیا ان کا کہنا ھے کہ اکثر وبیشتر شہر میں کم عمر بچے اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جو کہ تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے عموماً حادثات کا شکار ہوتے ھیں اور ٹریفک میں پریشانی کا باعث بنتے ھیں

اس لیے انکے خلاف کاروائی کی جائے ڈی ایس پی ٹریفک حافظ آباد وسیم اختر نے تمام والدین سے یہ گزارش کی ھے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو جہاں تک ممکن ہو گاڑی یا موٹر سائیکل استعمال نہ کرنے دیں تاکہ آپ کے بچے حادثات کا شکار ہو کر آپ کی پریشانیوں میں مذید اضافہ نہ کریں اور محفوظ رہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہر کی عوام ٹریفک پولیس سے تعاون کرے اور تجاوزات سے باز رہیں تو ٹریفک رواں دواں رہے گی

Leave a reply