ٹریفک پولیس نے ہزاروں چالان کر ڈالے، چالان کرنے کا مقصد لوگوں کو ذمے داری کا احساس کروانا

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس کارروائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری طور پر نکلنے والے 03 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں پر 02 لاکھ 22 ہزار 366 وہیکلز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 35 ہزار 464 رکشہ ڈرائیورز اور موٹر سائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی انڈر ٹیکنگ لی گئی، 09 ہزار 793 وہیکلز کو شہر کے تھانوں میں بند اور 05 ہزار 538 گاڑیوں کو چھوڑا گیا، ایک کار میں دو سے زائد سفر کرنے پر 26 ہزار 649 کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کےخلاف 33 مقدمات درج کروائے گئے۔ جزوی لاک ڈاؤن کے دوران 114 بسوں، 797 ویگنوں اور 4390 فلائنگ کوچز کےخلاف کارروائی کی گئی۔ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 01 لاکھ 87 ہزار 658 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی۔ جزوی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 514 آن لائن ٹیکسی سروسز کےخلاف بھی کارروائی کی گئی، سی ٹی او لاہور حماد عابد کا کہنا ہے کہ چالان کرنا مقصد نہیں، شہریوں کو ذمہ داری کا احساس دلانا مقصود ہے۔ شہری کررونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی پاسداری کریں۔

Comments are closed.