ڈیوٹی بھی ڈانس بھی ، ٹریفک وارڈن نے حیران کردیا
تھائی لینڈ : یہ لاہور نہیں تھائی لینڈ ہے جہاں ایک ٹریفک اہلکار ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ ڈانس کرتے بھی دکھائی دیا ، ویسے روایت یہی ہےکہ ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے
تھائی میڈیا کے مطابق یہ ٹریفک اہلکار روزانہ اپنی ڈیوٹی مکمل فرائض کےساتھ ادا کرتا ہے اور اس دوران وہ کبھی کبھار مسافروں کی تھکن ، پریشانی اور مصروفیت کو خوشیوں میں بدلنے کی کوشش کرتا ہے، جیسے کہ ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خوبصورت سرگرمی تھائی لینڈ کے مرکزی شہر بنکاک میں دکھائی گئی یہ دلچسپ پرفارمنس تھائی لینڈ میں اس وقت دیکھی گئی جب ایک ایونٹ کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کررہا تھا اور اہلکار کی اس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُسکے ٹریفک کنٹرول کرنے کے اس انداز کوبے حد سراہا