گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد

0
29

راولپنڈی(عمرآزادبٹ،نمائندہ گجرخان) شہر سے ٹریفک کے مسائل ختم ہورہے ہیں اور عوام مسائل ختم کرنے پر ٹریفک وارڈن کو مبارکباد پیش کرتی ہے باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد قاسم اور انسپکٹر سعید رسول نے تمام عملہ سمیت شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانے کئے بعض گاڑیوں رکشوں اور موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر پر مقدمات بھی درج کرائے اس موقع پر معروف سماجی شخصیات پہلوان اکرام جلیل کیانی و دیگر نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹریفک وارڈن کی ٹیم نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ کار کیری اور دیگر گاڑیوں کے خلاف بلیک پیپر اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کر کے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ قانون صرف رکشہ یا موٹرسائیکل والے کے لئے نہیں بلکہ شہر میں چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے ہے ڈرائیور حضرات گاڑی کے مکمل کاغذات لائسنس اور سلنڈر کی فٹنس اور روٹ پرمٹ کے ہمراہ روڈ پر آئیں اور گاڑیوں کے اوپر سرخ نیلی و دیگر لائٹوں کو اور کالے پیپر کو فورا اتار کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سے قبل مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی ٹیلی فون پر انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرمحمد قاسم کو شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مبارکباد پیش کر چکے ہیں

Leave a reply