سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

0
33

اسلام آباد:سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد، اطلاعات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔ یہ رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

تفصیل کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ کمیشن فوکل پرسن کے مطابق سانحہ انکوائری کی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی گئی ہے۔

یہ انکوائری رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی گئی ہے۔ فوکل پرسن کے مطابق رپورٹ 3 ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں شہید بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں 101 گواہوں، 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ ہیں۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018ء میں کمیشن قائم کیا گیا تھا۔

سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کر رہے تھے۔

Leave a reply