سمن آباد میں افسوسناک واقعہ؛ گھریلو ناچاقی پر 60شخص نےخودسوزی کر لی

0
23

لاہور:سمن آباد میں افسوسناک واقعہ؛ گھریلو ناچاقی پر 60شخص نےخودسوزی کر لی،اطلاعات کے مطابق سمن آباد میں 60سالہ بزرگ شہری نے گھریلو ناچاقی پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کر لی،پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے پکی ٹھٹھی کے رہائشی 60 سالہ نوید نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، جس کے باعث نوید بری طرح جھلس گیا،شہری نوید کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا،

پولیس کے مطابق نوید نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر خودسوزی کی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave a reply