ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دس مسافروں کی موت
بھارت میں ایک بار پھر ٹرین حادثہ پیش آئے، مسافر ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے دس مسافروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں
واقعہ لکھنو،رامیشورم ایکسپریس میں پیش آیا، ٹورسٹ ٹرین میں کل 55 مسافر سوار تھے جن میں سے 10 اترپردیش کے رہائشی تھے، مدورائی سٹیشن پر ٹرین کی بوگی میں آگ لگی، واقعہ ہفتے کے صبح پانچ بجے کے قریب پیش آیا، ٹرین میں مسافروں نے چائے بنانے کے لئے سلنڈر کا استعمال کیا، اسی دوران ٹرین کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا، واقعہ میں دس افراد کی موت ہوئی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،
حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں نے 17 اگست سے اپنا سفر شروع کیا تھا، وہ اتوار کو دوسری ٹرین پر لکھنو جا رہے تھے، سدرن ریلوے نے ٹرین حادثے میں مرنیوالوں کے لواحقین کو دس لاکھ امداد دینے کا اعلان کیا ہے وہیں زخمیوں کو پانچ لاکھ دیئے جائیں گے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہی سامنے آیا ہے کہ آگ سلنڈر جلانے کے بعد لگی جو پھیلتی چلی گئی،
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں ایک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا تین ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں تین سو کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں،حادثہ پر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں جب بھی ٹرین حادثہ ہوا، وزیر ریلوے نے زمہ داری قبول کی اور استعفی دیا ، اب موجودہ وزیر ریلوے کو استعفیٰ دینا چاہئے، ادھو دھڑے گروپ کے رہنما سنجے راوت نے بھی ٹرین حادثے پربھارتی وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے وزیر اعظم کے لئے ایک کھلونا بن گیا ہے وزیر اعظم صرف ہری جھنڈی دکھاتے رہتے ہیں
پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں
دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار