ٹرین حادثہ ،جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی، غلطی مسافروں کی، شیخ رشید

0
29

ٹرین حادثہ جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی، غلطی مسافروں کی، شیخ رشید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین میں آتشزدگی پر کہا کہ بوگیوں میں آگ گیس سلنڈرپھٹنےسےلگی ،تبلیغی جماعت کےلوگ اجتماع میں شرکت کےلیے لاہورجارہےتھے،جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہو گئی،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ تین بوگیاں متاثر ہوئیں،لوگ اجتماع پر جا رہے تھے،زیادہ ہلاکتیں مسافروں کے چلتی ٹرین سےچھلانگ لگانے کی وجہ سےہوئیں ،کھاریاں اور ملتان میں برن یونٹس ہیں،شدیدزخمیوں کورحیم یارخان منتقل کیا جا رہا ہے ،بوگیوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس واقعے میں ریلوے کی غلطی نہیں،مسافروں کی غلطی ہے، مسافر ٹرین میں سلنڈر کیسے لےکر پہنچے تحقیقات کی جائے گی،تینوں متاثرہ بوگیوں کے زیادہ ترٹکٹ ایک ہی مسافرکے نام پربک کرائے گئےتھے،

 

پاکستان ریلوےحکام کے مطابق مسافر ٹرین میں آگ لگنے کے افسوسناک حادثے کے بعد ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ریسکیو 1122، پولیس، فائر برگیڈ، سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جب کہ حادثے میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Leave a reply