ٹرین حادثے میں سکھ یاتریوں کے شہید ہونے پر اظہار افسوس کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

قرارداد تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ کی جانب سے جمع کرائی گئی. صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان صوبہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب میں آئے سکھ یاتریوں کے ٹرین حادثہ میں شہید ہونے پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ ایوان اس المناک حادثہ کے بعد پاکستان آرمی، پاکستان ائیرفورس اور پنجاب حکومت کے بروقت اور فوری اقدامات کرکے شہداء کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کے عمل کو سراہتا ہے۔ یہ ایوان شہداء کے لواحقین کی مالی امداد کرنے پرخیبرپختونخواہ حکومت اور پاکستان سکھ گورودواراہ پربندھک کمیٹی کے اقدامات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ اس تکلیف دہ حادثہ کے بعد پوری پاکستانی قوم نے سکھ برادری کے دکھ اور غم کو محسوس کیا ۔ نیک جذبات کا اظہار کیا جو پاکستان میں باہمی ہم آہنگی کا بہترین ثبوت ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے ایوان میں، میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کی جانب سے وزیر اعظم جناب عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ جناب محمود خان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس حادثے پر خصوصی احکامات جاری کئے اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔

Comments are closed.