نیویارک: سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو ایک شخص نے زندہ جلا دیا۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح نیویارک کے بروکلین کے ایک سب وے اسٹیشن پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو مشتبہ شخص نے آگ لگا کر موت کی نیند سلا دیا، مذکورہ خاتون بروکلین کے کونی آئی لینڈ اسٹیشن میں ایک سب وے ٹرین میں تھی۔
رپورٹ کے مطابق خاتون سب وے پر سو رہی تھی کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر انہیں لائٹر سے آگ لگا دی ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے دھواں محسوس ہوا جب انہوں نے آکر دیکھا تو ایک خاتون آگ میں جل رہی تھی جس کے بعد پولیس نے آگ بجھائی مگر بدقسمتی سے خاتون دم توڑ گئی،پولیس کی جانب سے حملے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں،پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے، جس کا تعلق وسطی امریکا کے علاقے گوئٹے مالا سے بتایا گیا ہے-