ٹرین ا ٓپریشن کی بحالی اور عید الفطر کی آمد

0
29

لاہور(پ۔ر) ممکنہ ٹرین ا ٓپریشن کی بحالی اور عید الفطر کی آمد کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر عام حالات کی نسبت پہلے سے زیادہ رش متوقع ہے۔ اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس شہزاد اکبر نے سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز سے خطاب کیا اور آئی جی ریلوے پولیس کے احکامات سے متعلق آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری کردہ ایس۔او۔پیز پر من و عن عمل کرتے ہوئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے۔ ٹرینوں میں گشت ملازمین کی تعداد کو بڑھایا جائے اور خصوصی طور پرپڑھے لکھے اور اچھی شہرت کے حامل نوجوانوں کو گشت ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔

مزید ملک بھر کے تما م بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے بہتر انتظامات کئے جائیں اور داخلی اور خارجی راستوں پر ریلوے پولیس کمانڈوز تعینات کئے جائیں۔ اس کے علاوہ آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ضلعی پولیس افسران سے رابطہ کرتے ہوئے Two layers سکیورٹی پلان مرتب کریں۔ ریلوے اسٹیشنوں کی اندرونی حدود میں ریلوے پولیس کے جوان جبکہ بیرونی اطراف میں ضلعی پولیس کی نفری کو تعینات کیا جائے۔اس کے علاو ہ ریلوے املاک اور ریلوے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک کے ہر بڑے ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولیس کے 20کمانڈوز پر مشتمل ریزروکوئیک ریسپانس فورس (QRF) بھی تشکیل دی جائے۔

Leave a reply