مسافرٹرینوں کی نجکاری میں ٹرینیں ریلوے کی ڈیفالٹر کمپنی کودیئے جانے کاانکشاف

0
44

مسافرٹرینوں کی نجکاری میں ٹرینیں ریلوے کی ڈیفالٹر کمپنی کودیئے جانے کاانکشاف،
پرانی کمپنی ڈیفالٹ کرنے کے بعد بیٹے کے نام سے راس لاجسٹک کمپنی بناکر دو ٹرینیں حاصل کی گئیں،
کمپنی نے کرورڑوں روپے ریلوے کوسابقہ آوٹ سورس ٹرین کے مد میں ادا کرنے ہیں،
راس لاجسٹک کی شکایت آئی ہے تحقیقات کررہے ہیں مزید ٹرینیں ان کودینے سے روک دی ہیں،سی ای او ریلوے

اسلام آباد (محمداویس)ریلوے مسافرٹرینوں کی نجکاری میں ٹرینیں ریلوے کی ڈیفالٹر کمپنی کودیئے جانے کاانکشاف ہواہے ،پرانی کمپنی ڈیفالٹ کرنے کے بعد بیٹے کے نام سے راس لاجسٹک کے نام سےکمپنی بناکر دو ٹرینیں حاصل کرلی گئیں،کمپنی نے کرورڑوں روپے ریلوے کوسابقہ آوٹ سورس ٹرین کے مد میں ادا کرنے ہیں،سی ای او ریلوے نے کہاکہ راس لاجسٹک کے حوالے سے ہمارے پاس شکایت آئی ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں مزید ٹرینیں ان کودینے سے روک دی ہیں ۔

باغی ٹی وی کو قابل عتماد ذرائع نے بتایاکہ ریلوے نے جو ٹرینیں آوٹ سورس کی ہیں وہ ریلوے ہی کے ڈیفالٹر کمپنی نے بھی حاصل کی ہیں۔ راس لاجسٹک جس نے سرسیدایکسپریس اور مہران ایکسپریس ٹرین نجکاری میں حاصل کی ہے اور مزید 32 ٹرنیوں کی نجکاری میں بھی انہوں نے 2 گاڑیوں کی بولی جیتی ہے جس کی ابھی منظوری نہیں دی گئی ہے مگر اب انکشاف ہواہے کہ راس لاجسٹک کے مالک کے والد جن کی پہلے کمپنی کا نام ائیرریل سروس تھا جس کے تحت انہوں نے شالیمار ایکسپریس ٹرین ریلوے سے لی تھی وہ ریلوے کے ڈیفالٹر ہیں انہوں نے ریلوے کو 40کڑور24لاکھ37ہزار2سو26 روپے اداکرنے ہیں اور مبینہ طور پر ائیرریل سروس کے مالک نے بیٹے کے نام نئی کمپنی راس لاجسٹک بناکر ڈیفالٹر ہونے کے باوجود دو مزید گاڑیاں حاصل کرلی ہیں جبکہ مزید دو لینے جارہے ہیں۔

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا

حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات

سانحہ گھوٹکی ، دوماہ گزر گئے، زخمیوں کوانشورنس کی رقم نہ مل سکی ،

اس کے ساتھ معلوم ہواہے کہ راس لاجسٹک کے نام سے ایس ای سی پی میں کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں ہے ۔اس حوالے سے سی ای او ریلوے نثار میمن نے اس خبررساں ادارے کو بتایاکہ راس لاجسٹک کے حوالے سے ہمارے پاس شکایت آئی ہے کہ ڈیفالٹر کمپنی کے بعد نئے نام سے راس لاجسٹک کمپنی بنائی گئی ہے اور اس نے ٹرینیں بھی حاصل کی ہیں مگر اب مزید ٹرینیں ہم نے روک دی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ٹرینیں واپس لینے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ۔ راس لاجسٹک کے نمائندے محمدخان نےجو پہلے ائیرریل سروس کے بھی انتظامیہ میں شامل تھے نے تصدیق کی کہ وہ ائیرریل سروس میں تھے نے اس خبررساں ادارے کوبتایاوہ اس معاملہ پر کوئی بات نہیں کرسکتے اس حوالے سے ریلوے حکام سے بات کریں جب ان کو ائیرریل سروس اور راس لاجسٹک کے حوالے کے مالکان کے حوالے سے سوال کیاتو انہوں نے اس کاکوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a reply