ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر سعید غنی نے دیا ردعمل ،کہا خان ہو گئے بے نقاب

0
28

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر سعید غنی نے دیا ردعمل ،کہا خان ہو گئے بے نقاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا۔ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔
مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے عمران خان کے دعووں کو بے نقاب کردیا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا۔ قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا۔ ایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا۔ ملک میں گذشتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملے بڑھ گئے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا۔ میڈیا پر آج جتنی قدغنیں ہیں پہلے کبھی دیکھنے کو نہ ملیں۔ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں

 

پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے وزیراعظم کی وطن واپسی پرفیصلہ ہوگا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اگرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اپنے دعوے کو ثابت نہ کرسکا تو اس کے خلاف نہ صرف قانونی کارروائی کی جائے گی بلکہ جن لوگوں نے یہ رپورٹ پیش کی ان کے مستقبل کا فیصلہ بھی کیا جائے گا

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سال 2018 کے مقابلے 2019 کرپشن بڑھ گئی، 2018 کے انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33 تھا اور 2109 میں یہ 32 ہوگیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2019 میں زیادہ تر ممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120 ہے۔

Leave a reply