وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں
لاہور: وزیراعلیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمان کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور متعین کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت حسن افضل کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی اسپیشل برانچ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد حسن اقبال آل کو ڈی پی او لیہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات کیا گیا ہے جب کہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفرگڑھ سے ڈی پی او لیہ متعین کیا گیا ہے۔