بھارت اور فرانس نے FATF اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کی حدیں پارکیں، وجہ بھی سامنے آ گئی

0
35

لاہور :بھارت اور فرانس نے فیٹف اجلاس میں پاکستان کی مخالفت کی حدیں پارکیں، وجہ بھی سامنے آ گئی،اطلاعات کے مطابق فیٹف اجلاس میں بھارت سے زیادہ فرانس کی پاکستان مخالفت کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں فرانس پاکستان کا بھارت سے بڑا مخالف بن کر سامنے آیا ہے ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کے روایتی حریف بھارت سے بھی زیادہ یورپی ملک فرانس نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی شدید مخالفت کی ہے۔

فرانس کی جانب سے پاکستان کی کھل کر مخالفت کے پیچھے فرانس کے بھارت کے ساتھ ہونے والے دفاعی آلات کی فراہمی کے معاہدے ہیں یا حالیہ مہینوں میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ نمائش پر پاکستانی حکومت کا ردعمل ہے ،

اس بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے تھے تاہم پاکستان کے ممتاز سفارت کار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کا کہنا ہے کہ فرانس بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی معاہدوں کو بڑھانے کی غرض سے ایسے کام کر سکتا ہے جس سے اسے بھارت کو خوش کرنا مقصود ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان کے حوالے سے بھارت اور فرانس ایک ہی صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے حوالے سے فرانس کے رویے کو بھارت کے ساتھ اسکے دفاعی سازو سامان کی فروخت کے روشنی میں دیکھا جائے تو فرانس کی مخالفت کی وجہ سمجھ آتی ہے۔بھارت نے حال میں فرانس سے دفاعی پیداوار کے متعدد معاہدے کیے,جن میں جدید جنگی طیارے رافیل کا سودا بھی شامل ہے۔

Leave a reply