پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک،احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے

0
19

سین تیاگو: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار ہلاک،احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے،اطلاعات کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے فنکار کی ہلاکت کے بعد ہزاروں افراد پولیس مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عوامی مقامات پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکار فرانسسکو مارٹینز کی ہلاکت کی خبر پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

پولیس مظالم کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے میونسپل ہیڈ کوارٹر سمیت کئی سرکاری عمارات کو نقصان پہنچایا اور توڑ پھوڑ کی۔

بعدازاں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں شروع ہو گئیں، پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپیں چلا کر انہیں منتشر کیا گیا۔

چلی کے حکام کا کہنا ہے کہ فنکار پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کوگرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادھر ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام الناس کوخبردارکیا گیا ہے کہ اگراحتجاجی مظاہرین باز نہ آئے توان کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

Leave a reply