fbpx

شکریہ وزیرخزانہ صاحب:آپ نے جان چھڑوا دی:فرمائشیں رکوا دیں

اسلام آباد:شکریہ وزیرخزانہ صاحب:آپ نے جان چھڑوا دی:فرمائشیں رکوا دیں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی بجٹ میں بیرون ملک سے موبائل فون منگوانے والوں کیلئے بُری خبر آگئی۔لیکن بیرون ملک رہنے والوں‌کےلیے اچھی اورخوشخبری بن کرآئی

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

ادھر یہ خبرسن کربیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں نے وزیرخزانہ کا شکریہ اداکیا ، سوشل میڈیا پراس حوالے سے بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیرخزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہمارے رشتہ دارجب موبائل فون لانے کا کہتے ہیں توان کونہیں پتہ ہوتا کہ ہمارے پیارے بیرون ملک کس مشکل میں‌ ہیں

اب امید ہے کہ اس کے بعد یہ فرمائشیں ختم ہوجائیں گی