ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت نے کیا کہہ دیا

0
24

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت نے کیا کہہ دیا

باغی ٹی وی : حکومت نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈیٹا جمع کرنے والے افراد کا گٹھ جوڑ سامنے آنا ضروری ہے، مشرف دور میں سب سے زیادہ اور ن لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن دکھائی گئی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے میڈیا میں بحث چل رہی ہے، اس کی اپنی شفافیت پر بہت بڑا سوال ہے، ٹرانسپرنسی چیپٹر کے سربراہ نے لیگی قیادت کو پذیرائی بخشی، اس رپورٹ پر قوالی ہی کی جاسکتی ہے، اس قسم کی رپورٹیں ہمیں اپنے اہداف سے اِدھر اُدھر نہیں ہٹا سکتیں۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، رحمان ملک کا نوٹس، کس سے کیا جواب طلب؟
واضح‌ رہے کہ ٹرانسپیرینسی انٹر نیشنل نے کرپشن اور بدعنوانی پر پاکستان کو مزید کم درجے پر ظاہر کیا ہے جس اور موجودہ حکومت میں زیادہ کرپشن ہوئی ہے . پاکستان میں کرپشن کے اضافے کا دعویٰ‌ حکومت نے پراپیگنڈہ پھیلانے پرٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے خلاف جوابی حکمت عملی تیار کرلی ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے اس ادارے کی طرف سے بے بنیاد افواہوں‌کے پھیلانےکا نوٹس لیا گیا ہے اور بہت جلد اس ادارے کو کرپشن کے حوالے سے دعوے کے مطابق ثبوت پیش کرنے کے لیے نوٹسز بھی ارسال کئے جائیں گے

Leave a reply