قصور: سودخوروں کے جال میں پھنس کر نوجوان نےموت کو گلے لگایا
قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)سودخوروں کے جال میں پھنس کر نوجوان نےموت کو گلے لگایا
تفصیلات کے مطابق اظہر کالونی قصور کے رہائشی ڈاکٹر عمران غوری کے غربت کے باعث حالات خراب تھے جس کی بناء پر انہوں نے سود پر پیسے لے رکھے تھے اور سود کی ادائیگی کرتے بھی رہے ہیں تاہم اس بار حالات خراب ہونے پر سود کی قسط کی ادائیگی نہ کر پائے تھے ، جب وہ سود کی قسط ادا کرنے میں قاصر رہے تو سود خور کا مسلسل دباؤ برداشت نہ کر سکا اور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔
ڈاکٹر عمران غوری کی خودکشی نے پورے علاقے میں صدمہ اور غم کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سود خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور پورے ضلع میں سود خوری کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کیا جائے۔
شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ عشر و زکوٰۃ کو اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دینا چاہیے تاکہ لوگ سود خوروں کا رخ نہ کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو غرباء کو بلا سود قرضے فراہم کرنے چاہئیں اور محکمہ عشر و زکوٰۃ کے کام کا مکمل آڈٹ کروایا جائے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ اس محکمے کے ذمہ داروں نے غریبوں کی مدد کے نام پر کتنا پیسہ ہضم کیا ہے۔