لاہور:وزیراعظم درخت لگارہے ہیں اورایڈن سوسائٹی والے کاٹ رہے ہیں،ایک طرف سموگ دوسری طرف درخت مافیا،کیا یہ کھلا تضاد نہیں، اطلاعات کے مطابق لاہورمیں معروف ہاوسنگ سوسائٹی ایڈن میں بڑی تیزی سے گھروں کے سامنےسے درخت کاٹنے کا سلسلہ تیزی سےجاری ہے،
باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے رہائشیوں کے لیے آئے روز نئی سے نئی مشکلات پیداکی جارہی ہیں، ذرائع کے مطابق ایڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے مالکان تو پہلے ہی سکینڈلز کی وجہ سے ملک سے باہرہیں،دوسری طرف پہلے درجے کی مینجمنٹ بھی غائب ہے
اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ
باغی ٹی وی کے مطابق ایڈن سوسائٹی کے ایڈمن اور دیگر دوسرے ماتحت عملے کے لوگ جن میں الیکٹریشن وغیرہ ملکر یہ درخت کاٹ رہے ہیں، اطلاعات یہی ہیں کہ یہ عملہ اس سوسائٹی کے مکینوں کو یہ کہہ کردرخت کاٹ رہے ہیں کہ اس کی ٹہنیاں اورپتے گندگی پھیلارہے ہیں ،
مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں دن،کشمیری جھکے نہیں،آزادی کی جنگ جاری
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ان کے پاس ایک الیٹرانک آرا ہے جو دو منٹ میںدرخت کو کاٹ دیتا ہے ،جس کے بعد ٹریکٹراورٹرالی کے ذریعے اس درخت کی باقیات کو فورا غائب کردیا جاتا ہے،سوسائٹی کے رہائشیوںکا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ درخت کٹائی مہم کا نوٹس لیںاوراس سارے معاملے کی تحقیقات کرکے قرار واقعی سزاد یں