ٹرین حادثے سے بھاری جانی نقصان

0
25

ٹرین حادثے سے بھاری جانی نقصان

باغی ٹی وی : مصرکی شہر منیا القمح میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجےمیں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسوں اور ریسکیو ٹیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد مشرقی گورنری میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا۔ منیا القمح شہر کے مشرقی اسپتال میں 10 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ان میں سے بعض مسافر بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ مصر میں تین ہفتے قبل سوہاج شہر میں دو ٹرینوں کے آپس میں‌ تصادم کے نتیجے میں 20 مسافر جاں بحق اور 169 زخمی ہوگئے تھے۔

Leave a reply