ٹرمپ کی باقیات بھی مٹائی جانے لگیں

0
35

ٹرمپ کی باقیات بھی مٹائی جانے لگیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ڈونلڈٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ، ویکس میوزیم برلن سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے . اس میوزیم میں ٹرمپ سے پہلے امریکی صدر کا مجسمہ نہیں‌ ہٹایا گیا اور اسے اپنی جگہ پر ہی قائم رکھا گیا ہے . جبکہ ٹرمپ کے مجسمے کو ڈمپ کر دیا گیا ہے .


واضح رہے کہ امریکی ہاؤس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد مجھ سمیت کئی ارکان نے نائب صدر مائیک پینس سے صدر ٹرمپ کو ایک قرارداد میں عہدے سے برطرف کرنے کا آئینی اختیار استعمال کرنے کی استدعا کریں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے مزید کہا کہ اگر نائب صدر 25 ویں ترمیم سے حاصل ہونے والا آئینی اختیار 24 گھنٹوں میں استعمال نہیں کرتے تو پھر ایوان صدر ٹرمپ کا تیز رو مواخذہ کرنے میں حق بجانب ہوگا۔ صدر ٹرمپ امن عامہ کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پُرتشدد حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ارکان نے کمروں اور ڈیسک کے نیچے چھپ کر جانیں بچائی تھیں۔

Leave a reply