fbpx

اسرائیل سےبڑی خبرآگئی:آئل ریفائنری حیفا آگ سےبھڑک اٹھی

تل ابیب :اسرائیل پرمشکل طاری:آئل ریفائنری حیفا آگ کی لپیٹ میں ،اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی آئل ریفائنری حیفا میں کل رات اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری حیفا میں کل رات خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

آگ لگنے سے آئل ریفائنری کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم ان ذرائع نے ابھی تک لگنے والی آگ کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےاسرائیل کی ڈیمونا ایٹمی تنصیبات کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.