ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند، امریکا کے حالات مزید کشیدہ ہوگئے
امریکی صدر کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند، امریکا کے حالات مزید کشیدہ ہوگئے
باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہت ہی متحرک رہنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔اس سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔
اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے لاک کردیا گیا ہے۔
اس سے قل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا گیا تھا ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں.امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا بھی کہا تھا۔