ترک صدر پاکستان میں مقبول، الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، وزیراعظم عمران خان

0
22

ترک صدر پاکستان میں مقبول، الیکشن لڑیں تو جیت جائیں گے، وزیراعظم عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس فوم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر پاکستان میں‌بہت مقبول ہیں، طیب اردوان پاکستان میں الیکشن لڑیں تو وہ جیت جائیں گے،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطاب کو بے حد پذیرائی ملی،اپوزیشن جماعتوں کے بینچز سے بھی تالیاں بجائی جا رہی تھی.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت ترکی کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھنا چاہتی ہے، ہم تاجروں کو اس حوالہ سے سہولیات فراہم کریں گے، ترکی کے تاجروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سیاحت میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان دنیا کا سیاحتی ملک مانا گیا ہے، دنیا کے کئی اچھے میگزین نے اس حوالہ سے رپورٹس شائع کی ہیں کہ پاکستان سیاحت کے حؤالہ سے نمبر ون ہے، پاکستان میں تاریخی مقامات ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی صحت اور آئی ٹی میں بھی انویسٹ کرے، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہے،زراعت میں بھی بہت کام ہے. تاجر برادری قیادت کرے، مستقبل تاجر برادری کا ہے،

Leave a reply