شام پر حملہ ،ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا

0
31

شام پر حملہ ترکی کو یورپ کے اہم ملک کی جانب سے پابندی کا سامنا
ناروے نے ترکی کے لیے ہتھیاروں کی کسی بھی نئی کھیپ کی برآمد معلق کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹو اتحاد کے رکن ملک کی جانب سے جمعرات کے روز یہ اعلان شام کے شمال مشرق میں ترکی کے فوجی آپریشن کے جواب میں سامنے آیا ہے۔

شام میں ترکی کے کتنے فوجی ہلاک ہو گئے، خبر آگئی


ترکی کے اس آپریشن میں شمال مشرقی شام میں کئی قصبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری جاں بحق اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

امریکی ری پبلیکنز ارکان کی ترکی پرپابندیاں‌لگانے کی تیاریاں


یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔

سلامتی کونسل :شام میں فوجی آپریشن روک دو،ترکی کا صاف جواب

Leave a reply