عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

0
65

عمران ٹرمپ ملاقات سے پاکستان کا نیا چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا، فردوس عاشق اعوان

باغی ٹی وی رپورٹ : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ تارکین وطن نے وزیر اعظم کا والہانہ استقبال کیا ہے جس سے دنیا میں ان کی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے.عمران خان عالمی سطح پر اپنے ملک کا بیانیہ اجاگر کیا ہے.ملاقات میں پاکستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آئے گا. پاکستان مخالف بیانہ دم توڑ رہا ہے.ٹرمپ اورعمران خان ملاقات نئی ترجیحات طے کرے گی،
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن نے پاکستان مخالف بیانیہ مسترد کر دیاہے.کراچی پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ ہے،صحافیوں کی آزادی کو سلب کرنے کا تاثر غلط ہے.ٹرمپ پاکستان کے متعلق مخصوص ذہن رکھتےہیں.تخت لاہور کے شاہی خاندان پر آج بات نہیں کروں گی،

امریکا میں حکومت مخالف سرگرمیوں پر انہوں نےکہا کہ پاکستان سے باہر سیاسی مفاد نہیں ہوناچاہیے.جس کو سیاست کرنی ہے پاکستان میں کرے،کچھ سیاسی نابالغ دوست پاکستان کےمفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں،

Leave a reply