مزید دیکھیں

مقبول

چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل...

نوشہرہ میں بجلی میٹر کے تنازع پر فائرنگ، ماں، بھائی اور بہن قتل

نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں افسوسناک واقعہ...

آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل...

حضرت خدیجہ طاہرہ کی عظمت.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے...

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین نے تنخواہوں اور واجبات...

ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاون سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی استعمال کرنے پرمجبور

واشنگٹن :ڈونلڈ ٹرمپ لاک ڈاون سے متعلق عمران خان کی اسٹریٹجی استعمال کرنے پرمجبور،اطلاعات کےمطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمران خان کی طرف طرح امریکا کی ریاستوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاری شٹ ڈاؤن کے مرحلہ وار خاتمے کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔3 مرحلوں پر مشتمل ان گائیڈ لائنز کا مقصد امریکی معیشت کی بحالی ہے۔

تجاویز میں تمام ریاستوں کو 14 روز میں کورونا وائرس کے کیسز میں یومیہ بنیادوں پر کمی لانے کے لیے کہا گیا ہے جس کے بعد آہستہ آہستہ کاروبار پر عائد پابندیاں کم کی جائیں گی جنہیں وائرس کے پھیلاؤ کے خوف سے عائد کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کچھ ایک ساتھ نہیں کھول رہے، محتاط انداز میں ایک ایک قدم بڑھائیں گے‘۔

اس منصوبے میں ریاست کے گورنرز کے لیے تجاویز ہیں، احکامات نہیں، جس کا مطلب ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں جنہوں نے پیر کے روز کہا تھا کہ ان کے پاس ریاستوں کو بند رہنے یا دوبارہ کھلنے کے احکامات دینے کا پورا اختیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ گائیڈ لائنز انہیں سیاسی کور بھی فراہم کرتی ہیں کیونکہ امریکی صدر نومبر میں دوبارہ انتخاب لڑ رہے ہیں جبکہ انہیں وائرس کے پھیلنے کے ابتدائی ہفتوں میں اس کی سنگینی کو کم کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان سفارشات پر رون کلائن نے بھی تنقید کی جنہوں نے اوباما انتظامیہ کے ایبولا کے ردعمل کی سربراہی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ کوئی منصوبہ نہیں ہے، یہ بمشکل ایک پریزنٹیشن ہے، یہ بات مدنظر رہے کہ اس میں معاشی بحالی کے ساتھ ساتھ بیماری سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کے معیار اور تعداد کو شامل نہیں کیا گیا ہے‘۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹیسٹنگ کی تعداد ہی ملک کو کھولنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

یاد رہےکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی اپنی حکمت عملی اپناتے ہوئے مرحلہ وار لاک ڈاون کو نرم کرنے اورکاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ فارمولا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا رہے ہیں اورامریکہ میں مرحلہ وارلاک ڈاون کو نرم کرکے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنا چاہتے ہیں‌