ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی مکمل بندش پر جرمن چانسلر بول پڑیں

0
26

ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی مکمل بندش پر جرمن چانسلر بول پڑیں

باغی ٹی وی : جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے ٹرمپ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی مکمل بندش کو پریشان کن قرار دے دیا،

اینگلا مرکل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیا میں کہا گیا کہ ،،آزادی اظہار کا حق سلب کرنے کا اختیارسوشل میڈیا ایپ کی انتظامیہ کے پاس نہیں ہونا چاہیے، اظہار رائے کی آزادی سب کا حق ہے، قانونی ادارے آئینی حدود کے تحت کسی کو اس حق سے محروم کرسکتے ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کرنے کے بعد سے واٹس ایپ کے شیئرز میں آٹھ فیصد تک کمی ہوئی۔

واضح رہےکہ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق فسادات کو مزید بڑھاوا دینے کے خدشے کے پیش نظر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔اس سے قبل 7 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا گیا تھا اور ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی۔

اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کیلئے لاک کردیا گیا ہے۔

اس سے قل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ 12 گھنٹے کے لئے لاک کردیا گیا تھا ساتھ ہی انہیں پابندی کی وارننگ بھی دے دی گئی تھی ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں.امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا بھی کہا تھ

Leave a reply