ٹرمپ کا خرابیوں والا دور کیسے سدھار کی طرف جائےگا، دنیا کی نظریں بائیڈن پر مرکوز، رپورٹ

0
22

ٹرمپ کا خرابیوں والا دور کیسے سدھار کی طرف جائے گا، دنیا کی نظریں بائیڈن پر مرکوز، رپورٹ

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، امریکہ میں نئے صدر کا انتخاب ہو گیا ، ٹرمپ کی شکست کے بعد جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہوگئے . نئے صدر کے آنے کے ساتھ ہی دنیا نے امریکہ کےلیے نئی جہتیں تلاش کرنا شروع کردی ہیں. واشنگٹن پوسٹ نے اس بارے لکھا ہے کہ امریکی اتحادی اور حریفوں نے یکساں طور پر یہ پیش گوئی کرنا شروع کردی ہے کہ وہائٹ ہاؤس میں اس تبدیلی کا ان کے تعلقات کے ساتھ کیا اثرہو ہوگا اور وہ ان کے ساتھ کیسے ڈیل کریں گے ۔ٹرمپ کی خرابیوں والے دور کو کیسے سدھار کی طرف لے کر جائیں گے.

جو بائیڈن کو فتح کے عالمی رہنماؤں کے مبارکبادی پیغامات ڈھیروں کے حساب سے وصول ہورہے ہیں ان تہنیتی پیغامات کے بعد زیادہ وقت نہیں لگے کا امریکا کس جہت اور سمت میں اپنی نئی پالیسی بناتا ہے. دنیا جو ٹرمپ کی صورت یک جہتی انداز میں تقسیم ہو کر رہ گئی تھی اور اس کی ترجیحات ایک خاص سمت رواں دواں تھی اب امید کی جارہی ہے کہ اس میں تبدیلی واقع ہو گی .

دنیا اس ووقت ایک نئے امریکا کو خوش آمدید کہتی نظر آتی ہے . دنیا اب یہ سوچ رہی ہے کہ نئے صدر جو بائیڈن امریکہ کو نئی عالمی قیادت کے عہد اور مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کثیرالجہتی جذبات کو قبول کرنے کا راستہ فراہم کریں گے . امریکا کو خاص ڈگر پر چلائےجانے اور تنہا کرنے کا سلسلہ اب ختم ہوگا.

واضح رہے کہ امریکہ کے نومتخب صدر جو بائیڈن نے قوم سے اپنے پہلے خطاب کرتےہوئے کہا کہ عوام کو تقسیم کرنے کی بجائے جوڑنے کا عہد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم ختم،کوئی دشمن نہیں سب دوست ہیں.آج امریکی عوام کی فتح کا دن ہے،

بائیڈن نے کہا کہ میں امریکی تاریخ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوا ہوں اور ہم امریکہ کو ایک بار پھر دنیا بھر میں قابل احترام بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس افراد ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم انہیں مضبوط بنائیں گے۔ عوام نے مجھے ملکی معیشت کی بہتری کے لیے چنا ہے.نیے امریکی صدر نے کہا کہ میں ایک ایسے صدر ہوں گا جو تفرقہ پھیلانے کے بجائے لوگوں کو آپس میں ملائے، جو نیلی ریاست (ڈیموکریٹس) یا لال ریاست (رپبلکن) نہیں دیکھے گا بلکہ پورا امریکہ دیکھے گا اور اپنا پورا دل و جان لگا کر اپنی قوم کے اعتماد جیتنے کی کوشش کرے گا۔

Leave a reply