ٹرمپ کا ٹویٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ، مقابلے میں نئی ایپ لانچ کر دی

ٹرمپ کا ٹویٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ، مقابلے میں نئی ایپ لانچ کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن مہم کے دوران بار بار ٹویٹر اکاونٹ کو بند کئے جانے پر ٹرمپ نے ٹویٹر کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایپ لانچ کر دی اور کہا کہ ٹروتھ نامی سوشل میڈیا ایپ رواں ہفتے پلے سٹور پر میسر ہو گی جس کو ڈاؤنلوڈ کیا جا سکے گا اور یہ سہولت صرف ایپل کے پلے سٹور پر ہو گی ،سی ای او ڈیوین نونس نے اعلان کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل آج سے ایپل ایپ اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جا سکے گا جبکہ مارچ کے آخر تک یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹویٹر پر طالبان کی موجودگی تو ہے لیکن عوام کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کرا دیا گیا
ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کا کہنا ہے کہ ٹروتھ سوشل نیٹ ورک سیلیکون ویلی کی بگ ٹیک کمپنیوں کے خلاف لڑے گا جنہوں نے امریکہ میں مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کے لیے یکطرفہ طاقت کا استعمال کیا ہے
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور ہار گئے، الیکشن مہم کے دوران ٹویٹر کی جانب سے نہ صرف انکی ٹویٹ ڈیلیٹ کی گئیں بلکہ انکے اکاؤنٹ کو لاک کیا گیا اور بعد میں انکا اکاؤنٹ ختم کیا گیا، فیس بک اور یوٹیوب نے بھی ٹرمپ کی ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا تھا اور کہا تھا کہ فیک نیوز کی وجہ سے ہم ایسا کر رہے ہیں، اب سابق امریکی صدر نے ٹویٹر کو ٹکر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی ایپ لانچ کر دی ہے،
ٹرمپ کو جھٹکوں پر جھٹکے،ٹویٹر کے بعد کون کونسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو گئے ؟
ٹرمپ نے ووٹ چوری کا الزام لگا دیا، ٹویٹر نے بھی فوری ایکشن دکھا دیا