امریکی صدر کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے، سراج الحق

0
56

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امریکی صدرکی ثالثی پراعتماد نہیں ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ نےمودی سےملاقات میں مسئلہ کشمیرکوبھارت کااندرونی معاملہ قراردیا، حکمران مسئلہ کشمیرکےحل میں غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہےہیں، حکمران جن کو ثالث سمجھ رہے ہیں ، وہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بانٹنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ان کا فیصلہ یہ ہوگا کہ جس حصے پر بھارت کا قبضہ ہے ، وہ بھارت کا اور جس پر پاکستان کا قبضہ ہے وہ پاکستان کا حصہ ہے،

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر ٹرمپ کی ثالثی قبول کریں گے نہ کشمیر کو ٹکڑوں میں بٹنے دیں گے ۔ کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، جغرافیائی اور معاشی شہ رگ ہے، انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی،

Leave a reply