امریکہ میں سول وار کا شدید خطرہ

0
24

ٹرمپ کی شکست کی صورت امریکہ میں سول وار کا شدید خطرہ بڑھ گیا

باغی ٹی وی: امریکی صدارتی انتخاب میں اگر صدر ٹرمپ ہارتا ہے تو امریکا میں سول جنگ کا شدید خدشہ ہے..اس سلسلے میں ٹرمپ کے حامیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں . لوگوں نے خطرناک اسلحہ جمع کرنا شروع کر دیا ہے ،اس طرح ٹرمپ کے حامی اور سپورٹر کہتے ہیں کہ ہم نیشنلسٹ اپنے کینیڈیٹ کو ہر صورت اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں بصورت دیگر امن نہیں رہےگا


ٹرمپ سفید فام لوگوں کو امریکی معاشرے میں زیادہ اہمیت دیتے ہیں یعنی ان کے بارے میں یہ کہاجارہاہے کہ وہ نسل پرست ہیں۔ ان ہی کے دور میں ایک کالے (جارج فلائیڈ) کو معمولی سی چوری کے سلسلے میں جس طرح سفید فام پولیس والے نے جان سے مارا تھا‘ اس کا امریکہ سمیت پوری دنیا میں شدید ردعمل ہوا ہے‘ احتجاجی مظاہروں نے ٹرمپ کی شخصیت اور ان کی حکومت کی کارکردگی پر بہت سے سوالات اٹھائے تھے۔ جس کا ٹرمپ جواب نہیں دے سکے تھے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کی گزشتہ انتخابات میں جیت سے متعلق ہر جگہ یہ لکھا جارہاتھا کہ روس نے اس میں مداخلت کی تھی‘ یہ سوال صدارتی امیدواروں کے درمیان بحث میں دوبارہ اٹھایا گیاہے‘ کہاجارہاہے کہ ان انتخابات میں ایران‘ چین‘ روس‘ اسرائیل مداخلت کررہے ہیں۔ لیکن جوبائیڈن نے ان الزامات کاجواب دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ کیونکہ یہ امریکہ کی آزادی اور خودمختاری کے خلاف ہوگا۔

ایران سن لے!ٹرمپ الیکشن ہارجائے اورجوبائیڈن صدرمنتخب ہوجائیں:پابندیاں برقراررہیں گی:امریکی اسٹیبلشمنٹ کا واضح پیغام

Leave a reply