ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری، ایک اور ریکارڈ بنا لیا

0
22

ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری، ایک اور ریکارڈ بنا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی گئی

232 اراکین نے قرارداد کے حق میں، 197 نے مخالفت میں ووٹ دیا،ری پبلکن پارٹی کے 10 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا،4 ری پبلکن اراکین نے مواخذے کی قرارداد پر ووٹ نہیں دیا

ٹرمپ دوسرے مواخذے کا سامنا کرنے والے پہلے امریکی صدرہوں گے،مواخذے پر سینیٹ میں کارروائی 20 جنوری کے بعد متوقع ہے،

ہاؤس سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،میک کونیل کا کہنا ہے کہ بائیڈن کی حلف برداری سے پہلے سنجیدہ کارروائی کا امکان نہیں، مواخذے سے متعلق اپنے ووٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکی عوام کو بغاوت پر اکسانے کا الزام ہے۔امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اس عمل سے غلط روایات جنم لیں گی

قرارداد ڈیموکریٹک میری لینڈ کے رکن جیمی راکسن نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس 25 ویں ترمیم کے سیکشن 4 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹرمپ کو نااہل قرار دیں۔

این بی سی نیوز کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران نہ صرف 215 ڈیموکریٹس، نے قرارداد کی حمایت کی بلکہ پانچ ری پبلکنز نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ امریکی قواعد و ضوابط کے مطابق صدر کے خلاف تحریک مواخذہ کے لیے صرف 218 ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحریک مواخذہ دراصل ڈیموکریٹس نے پارلیمنٹ پر گزشتہ دنوں ہونے والے حملے کے بعد لائی گئی ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ افراد کی موت بھی ہو ئی تھی۔ کیپٹل ہل پر ہونے والے حملے کے بعد سے خود متعدد ری پبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکیوں سے تشدد سے گریز کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں، جذبات قابو میں رکھیں،

ٹرمپ نے اپنے مواخذے پر کوئی بات نہیں کی.ٹرمپ کا مواخذہ اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری،ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات،کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کردی گئیں،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز تعینات،واشنگٹن کی سڑکوں پر بھی نیشنل گارڈز موجود ہیں

Leave a reply