ٹرمپ کےگھرپرچھاپہ مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کیلئے جعلی ثبوت پلانٹ کیے جا سکیں،ری پبلکن سینیٹر
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے بعد ری پبلکن رہنما ؤں کی جانب سے سازشی بیانات آنے لگے-
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال اور مارکو رُوبیو نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پرچھاپہ اس لیے مارا گیا تا کہ ٹرمپ کو قانونی گھیرے میں لانے کے لیے جعلی ثبوت پلانٹ کیے جا سکیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے
واضح رہے کہ ایف بی آئی نے 8 اگست کو فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضے میں لی تھیں تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر چھاپے کے برآمد کیے گئے دستاویزات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے گھر سےٹاپ سیکرٹ خالی خفیہ فولڈرز اورکئی دیگر دستاویزات برآمد کی گئیں، ٹرمپ نے 11 ہزار سرکاری دستاویزات اپنے پاس رکھی ہوئی تھیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے گھر سے برآمد کی گئیں 18 دستاویزات پر ٹاپ سیکرٹ، 53 پر سیکرٹ اور 31 پرکانفیڈنشل کا لیبل لگا ہے ایجنسٹس کو کئی درجن خالی فولڈر بھی ملے جن پر کلاسیفائیڈ لکھا ہوا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کوبھی توشہ خانہ کیس کا سامنا
میڈیا رپورٹس کے مطابق خدشہ ہے کہ حساس دستاویزات گم گئی ہیں یا انہیں ضائع کر دیا گیا ہے، نیشنل آرکائیوکی ملکیت دستاویزات کو ٹرمپ نے ذاتی قرار دیا تھا ٹرمپ نے دستاویزات غیرجانبدار ثالث کےحوالے کر نے کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ کے محکمہ نیشنل آرکائیوز کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا والی رہائش گاہ مار-اے-لاگو سے 15 باکس قبضے میں لیے ہیں جن میں خفیہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ امریکی صدور قانون کے مطابق اپنے تمام خطوط، کام کے دستاویزات اور ای میلز کو نیشنل آرکائیوز میں منتقل کرنے کے پابند ہیں تاہم حکام کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے کئی دستاویزات کو غیر قانونی طور پر پھاڑ دیا تھا۔