مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو کیا قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کو کیا قرار دے دیا

باغی ٹی وی : امریکی صدر اپنے خلاف ہونے والے مواخذے پر عجیب جملہ بازی کرتےہوئے نظر آتےہیں. وہ منگل کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے جبکہ ادھر واشنگٹن میں امریکی سینیٹ میں ان کے خلاف مواخذے کی تحریک پر بحث کی جارہی ہے۔اس کی منظوری کی صورت میں انھیں منصب صدارت سے ہاتھ دھونا پڑسکتے ہیں۔

صحافیوں نے جب ان سے پوچھا کہ وہ اس صورت حال میں ڈیووس میں کیوں آئے ہیں اور واشنگٹن ہی میں کیوں نہیں رکے رہے؟ تو انھوں نے کہا:’’ہم عالمی لیڈروں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔یہ دنیا کے اہم ترین لوگ ہیں اور ہم واپس وطن میں شاندار کاروبار لے جا رہے ہیں۔‘‘
ٹرمپ نے تمسخر اڑاتے ہوئے کہا: دوسرے محض تماش بین ہیں۔یہ توصرف ایک چڑیل کی تلاش (مواخذے) کی کارروائی ہے جو گذشتہ کئی سال سے جاری ہے اور یہ توہین آمیز ہے۔‘‘

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تاریخ میں تیسرے صدر ہیں جن کا کانگریس میں مواخذہ کیا جارہا ہے۔امریکی صدر پر یوکرین پراپنے ڈیموکریٹک سیاسی حریف جوزف بائیڈن کے خلاف تحقیقات کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کا الزام ہے۔انھوں نے یوکرین پر زوردیا تھا کہ وہ ان کے حریف اور امریکا کے سابق نائب صدر جوزف بائیڈن کے خلاف تحقیقات کرے۔