ٹرمپ نے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک بار پھر مدد کی پیشکش کردی

0
24

ٹرمپ نے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مدد کی پیشکش کردی

باغی ٹی وی ۔: عرب خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا ٹرمپ نے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئےکہا اگر ایرانی رہنما مدد کیلئے کہتے ہیں تو یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کورونا سے بری طرح متاثر ایران کی امریکی پابندیوں کے باوجود مدد کریں لیکن اب تک ایران کی جانب سے مدد کیلئے نہیں کہا گیا ۔
اسی طرح ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر سے کورونا کے باعث ایران پر پابندیاں نرم کرنے کا سوال کیا گیا جس پر ٹرمپ کا کہنا تھا اگر وہ ملنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس ان کیلئے پیار ہے اور ہم تمام چیزیں سیٹ کریں گے ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں نے ایران سے متعلق عوامی سطح پر بھی کہا ہے کہ اگر وہ وائرس کے معاملے پر ہم سے مدد چاہتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں بھیجنے کیلئے پیار، محبت ہے ، ہمارے پاس دنیا کے بہترین طبی ماہرین ہیں جنہیں ہم محبت کے ساتھ ان کے پاس بھیجیں گے ۔
ادھر دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔
نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,744 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر124,736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1,053 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

Leave a reply