نومنتخب صدر ٹرمپ کی صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

دونوں کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی-
trump

واشنگٹن: نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی-

باغی ٹی وی : بی بی سے کے مطابق ٹرمپ نے بائیڈن کے ساتھ اپنی ملاقات ختم کر دی ہے اور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی وائٹ ہاؤس سے روانہ ہو گئے ہیں، اوول آفس میں اپنی میٹنگ کے آغاز پر نامہ نگاروں کے سامنے مختصر ریمارکس کہے جہاں ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی پر بائیڈن کا شکریہ ادا کیا، دونوں کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی-

امریکی صدر جوبائیڈن نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا وہ پر امن اقتدار کی منتقلی کے لیے تیار ہیں، جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ایک مشکل کام ہے کئی حوالوں سے ہر روز یہ کوئی بہت اچھی دنیا نہیں ہوتی لیکن آج کے دن یہ دنیا بہت اچھی ہے، ٹرمپ نے بھی کہا کہ وہ پر امن انتقال اقتدار کو سراہتے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق توقع ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی خارجہ پالیسی سے لے کر اقتدار کے حوالے سے لاجسٹکس تک کئی چیزوں پر بات چیت ہوگی، وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ کی آنے والی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور بائیڈن کے چیف آف اسٹاف جیف زیئنٹس بھی ملاقات کے دوران موجود تھے-

ٹریبون کے مطابق یہ ملاقات ان دونوں افراد کی برسوں سے ایک دوسرے پر کی جانے والی تنقید کے بالکل برعکس تھی81 سالہ بائیڈن نے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ کے طور پر پیش کیا ہے جبکہ 78 سالہ ٹرمپ نے بائیڈن کو نااہل قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے 2020 کے انتخابات میں بائیڈن سے ہارنے کے بعد بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے جھوٹے دعوے کیے تھے۔

سابق اور مستقبل کے ریپبلکن صدر کا استقبال اوول آفس میں بائیڈن نے کیا، جو ایک ڈیموکریٹ تھے جنہوں نے انہیں 2020 کے انتخابات میں شکست دی تھی۔

امریکی روایات کے مطابق صدارتی انتخابات کے بعد امریکی صدر نو منتخب امریکی صدر کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرتا ہے تاہم 2020 کے انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ نے جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس میں مدعو نہیں کیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد پر ان کے استقبال کے لیے جوبائیڈن کے ہمراہ امریکی خاتون اول جل بائیڈن بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹرمپ کو میلانیا ٹرمپ کے لیے ہاتھ سے لکھا ہوا مبارک باد کا خط بھی دیا، ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

Comments are closed.