ٹرمپ نے افغانستان میں اپنی فوج کم کرنےکا اعلان کر دیا ،کتنی فوج رہے گی اہم خبر

0
21

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے اسے 8600 تک لانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس کے بعد وہاں سے مزید انخلا کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

جمعرات کے روز فوکس نیوز ریڈیو پر ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کے "قریب” آ رہا ہے مگر وہ ایسا ہونے کے امکان کے بارے میں یقینی طور پر نہیں کہہ سکتے۔

پینٹاگون نے افغانستان میں موجود 14 ہزار فوجیوں میں سے تقریبا نصف تعداد کے انخلا کے لیے منصوبے وضع کیے ہیں تاہم طالبان ان کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کے سربراہ نے بدھ کی شام ایک بیان میں کہا تھا کہ مکمل انخلا کی بات کرنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ طالبان کے ساتھ کوئی بھی امریکی معاہدہ سیکورٹی کی صورت حال پر منحصر ہو گا اور افغان فورسز کو اب بھی امریکا کی جانب سے مدد کی ضرورت ہے۔

Leave a reply