ٹرمپ نے اردوان کوشام کاروائی نہ روکنے پر کیا دھمکی دے دی؟

0
29

شام جنگ کی وجہ سے امریکی صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حماقت کی وجہ سے ترکی کی معیشت کو تباہ نہ کریں.
باغی ٹی وی : امریکی وزیرخزانہ سکریٹری اسٹیو منوچن نے بدھ کے روز کہا کہ اگر ترک افواج شمالی شام میں اپنی کارروائی روکنے پر راضی نہیں ہوئی تو امریکا انقرہ پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ترکی کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر جنگ بندی نہ کی گئی تو ترکی اضافی پابندیوں کا سامان کرنے کے لیے تیار رہے۔ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوآن اور امریکی نائب صدر مائیک پینس کے مابین ملاقات کام نہیں کرتی ہے تو ترکی پر پابندیاں عائد کی جائیں گے۔
واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام پر حملے کرنے کا آغاز کر رکھا ہے اور جس وجہ سے امریکا یورپ کی طرف سے ترکی پر سخت تنقید کی جارہی ہے .اس سے پہلے امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر شمال مشرقی شام میں کرد فورسز کے خلاف فوجی کارروائی پرترکی کی دو وزارتون اور تین وزراء پراقتصادی پابندیاں عاید کردی ہیں۔
روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے خلاف پابندیوں میں وزارت دفاع ، وزارت برائے توانائی اور داخلہ شامل ہیں۔ ان تینوں محکمون کے ترک وزراء کوامریکا میں داخلے پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔ امریکا میں ان کے تمام اثاثے منجمد کردیئے ہیں اور ان کے ساتھ لین دین پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔

فرانس اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدے خطرے میں‌؟

 

Leave a reply