ٹرمپ پر حملہ کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی

0
100
trump

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے استعفیٰ دے دیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

امریکی سیکریٹ سروس امریکی صدر اور سابق صدور کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سیکریٹ سروس پر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی تھی اور سیکرٹ سروس کے سربراہ کے استعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،گزشتہ روز کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا

واضح رہے کہ 13 جولائی جب ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، اب بھی سب کے ذہنوں پر تازہ تھا۔ اس حملے میں جہاں سابق صدر زخمی ہوئے تھے وہیں دو بے گناہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے ہی سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا تھا ، ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے خود اس ناکامی کا اعتراف کر کے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا تھا۔کمیٹی روم میں موجود ہر فرد کے ذہن میں ایک ہی سوال گونج رہا تھا، کیا یہ واقعی ایک ناکامی تھی یا پھر کچھ اور؟ کیا واقعی سیکرٹ سروس اتنی کمزور ہوچکی ہے کہ وہ اپنے سابق صدر کو بھی تحفظ فراہم نہیں کر سکتی؟ یہ وہ سوالات تھے جن کے جوابات ابھی ملنا باقی تھے۔

ٹرمپ کسی جرم میں سزا پانے والے پہلے امریکی رہنما ہیں،کاملا ہیرس

حملہ آور نے ٹرمپ پر حملہ سے قبل ڈرون اڑا کر جائزہ لیا تھا

ٹرمپ پر حملہ،ایران پر الزام لگ گیا،ایران کی تردید

اوہائیو،ریپبلکن نیشنل کنونشن کے باہر فائرنگ سےچاقو بردار شخص ہلاک

گولی لگنے سے میرا کان کا حصہ کٹ گیا ،ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ پر قائم مقدمہ عدالت نے کیا خارج

ٹرمپ سے قبل کن اہم شخصیات پر ہوئے حملے؟

ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے،ٹرمپ

صدر مملکت اور وزیر اعظم کاسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران حملے کی شدید مذمت

انتخابات نہیں جیت سکتے، جوبائیڈن کو پیغام مل گیا

امریکی میگزین نے ٹرمپ،جوبائیڈن کی نیم برہنہ تصویر سرورق پر شائع کر دی

Leave a reply