جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراعتماد بیانات سے بوآنے لگی

0
25

واشنگٹن :جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی کورونا ایک دن غائب ہوجائےگا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پراعتماد بیانات سے بوآنے لگی ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس سے متعلق متضاد بیانات نے سب کو حیران کردیا۔

امریکی صدر نے پہلے کہا کہ چین سے آنے والا کوروناو وائرس مکمل طورپرقابو میں ہے، پھر کہا سخت موسم اور گرمی میں یہ خود مرجائے گا۔ایک جگہ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے معجزہ ہوتا ہےایسے ہی یہ ایک دن غائب ہوجائےگا، پھر کہا پروفیشنل ازم کے ساتھ اس سے نمٹ رہے ہیں اور پھر اسے وبا قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ چین سے آرہا ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اپریل کے سخت موسم میں یہ مرجائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی وہ کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرلیں گے۔

خیال رہے کہ امریکا میں اب تک 11 ہزار 348 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے اور آج بھی 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

دوسری طرف کل امریکی صدر کے اس بیان نے بھی بڑی بڑی قوتوں کوپریشان کردیا تھا کہ کرونا ہمارا کچھ نہیں بگاڑسکے گا ، دو تین ماہ کے بعد اس کا نشان نہیں رہے گا، ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پرایک بحث چھڑگئی ہے کہ کہیں یہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ وائرس نہ جس کے بارے میں ٹرمپ بار بار اعتماد کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ کرونا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا

Leave a reply